مہر نیوز کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے رکن حزام الاسد نے کل تل ابیب پر یمن کی مسلح افواج کے حملے کے بعد عبرانی زبان میں ایک پیغام میں کہا کہ تم چاہے زیر زمین پناہ گاہوں میں ہوں یا اس سے باہر، اس سچ بولنے والے دیانتدار اور عظیم رہنما کی باتوں پر کان دھریں۔
حزام الاسد نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے خلاف سرپرائزز جاری ہیں۔
اس حوالے سے انصار اللہ کے ایک رہنما نصرالدین عامر نے بھی کہا کہ اس میزائل نے ایک خاص ہدف کو نشانہ بنایا اور یمنی مسلح افواج کے بیان میں اہم اسٹریٹیجک اہداف کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ